ہمارے بارے میں

Asylum Help (اسائیلم ہیلپ) کیا ہے ؟

Migrant Help (مائیگرنٹ ہیلپ) نامی تنظیم کا ایک حصہ ‘ Asylum Help (اسائیلم ہیلپ) ہے جو سارے یو کے میں پناہ کے طالب (اسائیلم چاہنے والوں) کو آزادانہ صلاح اور رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔ ‘مائیگرنٹ ہیلپ‘ یو کے کا ایک مخیر ادارہ ہے جو نقل مکانی کرنے والوں کو یو کے میں سن 1963سے امداد ی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ مائیگرنٹ ہیلپ سے متعلق مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں ۔

asylum help team

Asylum Help (اسائیلم ہیلپ) اس بات سے واقف ہے کہ اسائیلم کا طریقہ کار بہت پیچیدہ ہے اور اس سے گزرنا ایک مشکل مرحلہ ہو سکتا ہے ۔ اگر آپ یو کےمیں نو وارد ہیں یا کچھ عرصہ یہاں رہ چکے ہی تو ‘اسائیلم ہیلپ‘ اس طریقہ کار سے گزرنے میں آپ کو مدد دے گی اور آپ کی رہنمائی کرے گی ۔

Asylum Help (اسائیلم ہیلپ) پورے یو کے میں کام کر تی ہے اور آپ کو رازدارانہ اور غیر جانبدارانہ صلاح دینے کے لیے وقف ہے ۔ ہم آپ کو آگاہ کرتے اور ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے حالات کو بہتر طور پر سمجھ کر معلومات پر مبنی فیصلے کر سکتے ہیں، لیکن ہم آپ کی نمائندگی نہیں کر سکتے، ہاں اگر ضروری ہوا تو ایسی مقامی تنظیموں کے پاس بھیج سکتے ہیں جو آپ کی مدد کر سکیں ۔

Asylum Help(اسائیلم ہیلپ) ہر اس شخص کے لیے ہے جس نے اسائیلم کلیم کیا ہے یا جسے یہ معلومات چاہئیں کہ یو کے میں اسائیلم کہاں کلیم کیا جا سکتا ہے ۔

برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ہم آپ کو آپ کے اختیارات اور استحقاق سے متعلق مشورے دے سکتے ہیں لیکن قانونی مشورے نہیں دے سکتے اور نہ ہی عدالتی نمائندگی کرسکتے ہیں ۔ ہم اگر مدد کرنے کے قابل نہ ہوئے تو سندیافتہ قانونی نمائندوں کی ایک فہرست آپ کو دے سکتے ہیں ۔