ہماری خدمات

Asylum Advice UK اسائیلم ایڈوائس یوکے

Asylum Help(اسائیلم ہیلپ) پورے یو کے میں اسائیلم چاہنے والے بالغوں اور ان کے لواحقین کو ایسی زبان میں رازدارانہ اور غیرجانبدارانہ صلاح اور رہنمائی فراہم کرتی ہے جس کو وہ سمجھ سکتے ہوں ۔

ہماری AsylumAdviceUK (اسائیلم ایڈوائس یوکے) سروس پورے یوکے میں اسائیلم کے طریقہ کار سے متعلق معلومات اور صلاح فراہم کرتی ہے ۔ ہماری Asylum Advice UK (اسائیلم ایڈوائس یوکے) کی ٹیمیں سارے یوکے میں موجود ہیں اور آپ کی مدد کے لیے ہیں ۔ وہ مندرجہ ذیل معاملات میں آپ کو صلاح دے سکتی ہیں :

  • اسائیلم کس طرح کلیم کریں
  • مالی مدد
  • قانونی نمائندے تلاش کرنا
  • اسائیلم کا طریقہ کار
  • صحت کی خدمات حاصل کرنا
  • رہائش سے متعلق مدد
  • اسائیلم سے متعلق دیگر کوئی سے بھی مسائل
Woman interviewing man

ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں ؟

  • اگر آپ کو یوکے میں اسائیلم کے طریقہ کار یا مدد کے استحقاق سے متعلق مزید معلومات یا کئی زبانوں میں اسائیلم سے متعلق صلاح دینے والے ہمارے صفحات تک رسائی درکار ہو تو یہاں کلک کریں
  • ہم اسائیلم چاہنے والے نئے لوگوں کو روبروصلاح دیتے ہیں ۔ یہ صلاح ان کی پہلی رہائش والے مقامات پر دی جاتی ہے ۔
  • یو کے میں کسی بھی جگہ سے ہم فون پر آپ کی زبان میں صلاح دیتے ہیں جو ہماری Asylum Advice Helpline (Advice) اسائیلم ایڈوائس ہیلپ لائن (ایڈوائس) کے ذریعے دی جاتی ہے ۔ رابطے کے فون نمبر نیچے درج ہیں ۔
  • ہم فون کے ذریعے یا شخصی طور پر آپ کا رابطہ آپ کے علاقے کی دیگر سروسز سے کرا سکتے ہیں ۔ اگر ضروری ہوا تو ہم ایک ‘آؤٹ ریچ ‘ (لوگوں تک پہنچنے والی) سروس بھی مہیا کر اسکتےہیں (یہ کمزور صارفین کو، کسی گروپ کو مشورہ دینے کے لیے یا کسی مخصوص درخواست پر مہیا کرائی جاتی ہے) ۔

<برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ہم نمائندگی کی خدمات فراہم نہیں کر سکتے لیکن اگر ضروری ہوا تو آپ کا رابطہ مدد کرنے والی کسی مناسب تنظیم سے کرا سکتے ہیں ۔

برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ہم آپ کے حقوق اور استحقاق سے متعلق صلاح تو دے سکتے ہیں لیکن نہ تو آپ کو قانونی مشورے دے سکتے ہیں اورنہ ہی آپ کی قانونی نمائندگی کر سکتے ہیں ۔ اگر ہم آپ کی مدد نہ کر سکے توسندیافتہ قانونی نمائندوں کی ایک فہرست آپ کو دیں گے ۔